ملک کے جمہوری اقدار کو فرقہ پرست طاقتوں سے خطرہ

   

پرگتی بھون میں پرچم کشائی کے بعد ٹی آر ایس کے سکریٹری جنرل کیشو راؤ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 26 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس کے سکریٹری جنرل و رکن راجیہ سبھا کے کیشو راؤ نے بی جے پی پر مذہب ذات پات اور علاقہ واریت کی سیاست کرتے ہوئے ملک کے جمہوری اقدار کو نقصان پہونچانے کا الزام عائد کیا ۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹی آر ایس کے ہیڈ کوارٹر تلنگانہ بھون میں قومی پرچم لہراتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی کے علاوہ ٹی آر ایس کے دوسرے قائدین موجود تھے ۔ کیشو راؤ نے ملک میں مذہبی منافرت پھیلانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کو ملک کے اتحاد اور سالمیت کے لیے خطرہ قرار دیا ۔ فرقہ پرست طاقتوں سے ملک کو محفوظ رکھنے کے لیے سیکولر طاقتوں کو متحد ہوجانے پر زور دیا ۔ تلنگانہ حکومت گذشتہ سال سے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بے شمار فلاحی اسکیمات کو متعارف کرائی ہے ۔ ترقیاتی کاموں میں عوام کو حصہ دار بنایا گیا ہے ۔ مشین بھاگیرتا کے ذریعہ عوام کو پینے کا پانی فراہم کیا گیا ۔ زرعی شعبہ میں سبز انقلاب برپا ہورہا ہے ۔ برقی مسائل کا مستقل حل برآمد کیا گیا ہے ۔ تلنگانہ حکومت روٹی ، کپڑا اور مکان کے فلسفہ پر کھری اتر رہی ہے ۔ ایک روپیہ کیلو چاول فروخت کیا جارہا ہے ۔ غریب بچوں کے لیے ریسیڈنشیل اسکولس کا جال بچھا دیا گیا ہے ۔۔ ن