حیدرآباد /8 جنوری ( راست ) ملک کے موجودہ حالات پر ایک مشاعرہ جمعرات 9 جنوری کی شام 7 بجے میڈیا پلس آڈیٹوریم جامعہ نظامیہ کامپلکس گن فاؤنڈری میں منعقد ہوگا ۔ جس میں مدعو شعراء حالات حاضرہ پر اپنا کلام سنائیں گے ۔ شاعر شاداب بے دھڑک ( مدراسی ) مہمان خصوصی ہوں گے ۔ حالات حاضر ہ کے پیش نظر گلپوشی ، تہنیت اور مزاحیہ کلام سے گریز کیا جائے گا ۔ البتہ سنجیدہ اور طنزیہ کلام پیش کیا جائے گا۔ باذوق حضرات سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔