AI نے حیدرآباد کو قومی دارالحکومت کے لیے موزوں شہر قرار دیا ، نئی بحث شروع
محمد نعیم وجاہت
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست جدید ٹکنالوجی کے دور میں مصنوعی ذہانت بھی اب سیاسی و سماجی موضوعات پر اپنی رائے دینے لگا ہے ۔ حال ہی میں معروف AI چیٹ بون Grok نے ایک آن لائن سروے میں سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا دارالحکومت دہلی کا متبادل حیدرآباد سب سے موزوں شہر ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔ سوشیل میڈیا ایک ٹکنالوجی پیج نے سوال کیا کہ اگر دہلی نہ ہو تو ملک کا دارالحکومت کونسا شہر ہونا چاہئے ۔ اس پر Grok نے بلاجھجک شہر حیدرآباد کا نام لیتے ہوئے کہا کہ یہ شہر اپنی تاریحی اہمیت ، ثقافتی تنوع ، مضبوط معیشت ، عالمی شہرت یافتہ آئی ٹی ہب اور شاندار انفراسٹرکچر کی بدولت ملک کے لیے بہترین دارالحکومت بن سکتا ہے ۔ Grok کے مطابق حیدرآباد جغرافیائی اعتبار سے ملک کے درمیان میں واقع ہے ۔ جہاں سے ملک کے تمام حصوں تک باآسانی رسائی ممکن ہے ۔ اس کے علاوہ یہ شہر اپنے تعلیمی اداروں ، صنعتی ترقی اور امن و امان کے حوالے سے بھی کافی شہرت رکھتا ہے ۔ حیدرآباد کو ملک کا دوسرا متبادل شہر بنانے کا طویل عرصے سے مطالبہ کیا جارہا ہے اور اس پر بحث بھی جاری ہے ۔ اس سروے نے پھر ایک مرتبہ ایک نئی بحث کو چھیڑ دیا ہے ۔ چند ماہرین اور عوام اسے ایک قابل غور تجویز مانتے ہیں جب کہ دیگر اسے محض ایک تکنیکی رائے قرار دے رہے ہیں ۔ کئی افراد حیدرآباد کی ترقی ، امن و امان اور جدید سہولیات کو اس فیصلے کے حق میں مضبوط دلائل کے طور پر پیش کررہے ہیں ۔ @indian Tech Guide نامی یوزر نے دارالحکومت کے بارے میں ایک موضوع پوسٹ کیا ۔ اگر نئی دہلی نہیں نہیں ؟ تو آپ کس شہر کو ملک کے صدر مقام کے طور پر ترجیح دیں گے کا ٹوئیٹ کیا ۔ اس پر بہت سے لوگوں نے حیدرآباد ، پونے ، اندور ، ناگپور ، احمد آباد ، بنگلور ، چینائی کا نام لیا ہے ۔ جب ایک شہری نے گروک سے سوال کیا کہ آپ کس شہر کو ترجیح دیں گے ۔ Grok نے بھی حیدرآباد کو اپنی پسند قرار دیا ہے ۔ Grok Chat Bot نے اپنے جواب میں بتایا کہ حیدرآباد بہترین انفراسٹرکچر اور ٹیک ایکو سسٹم ہے اور شہر کی آب و ہوا دہلی سے بہت زیادہ بہتر ہے ۔ اس جواب کے بعد آن لائن سروے میں دوسروں نے بھی حیدرآباد کی حمایت کی ہے ۔ حیدرآباد جنوبی ہند کا حصہ ہے ۔ لہذا جنوب بمقابلہ شمالی ہند کے بارے میں بحث کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ شہر حیدرآباد پڑوسی ممالک سے بہت دور ہے ۔ ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات دستیاب ہیں ۔ یہاں کے مقامی عوام کو ہندی آسانی سے سمجھ میں آتی ہے ۔ ملک کے دیگر میٹرو شہروں کے بہ نسبت اشیاء ضروریہ کی قیمتیں مکانات اور دفاتر کے کرائیے کنٹرول میں ہے ۔ طوفان کا کوئی خطرہ نہیں ہے لا اینڈ آرڈر بھی پوری طرح کنٹرول میں ہے ۔ کوئی علاقائی بھید بھاؤ بھی نہیں ہے ۔۔