جھابوا : کانگریس کے سینئر لیڈر اورراجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ دگ وجے سنگھ نے آج کہا کہ ملک میں مہنگائی میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے اورعوام اس کی مار سے پریشان ہیں۔قبائلی اکثریتی جھابوا اورعلی راج پورکے دورے پر آنے والے سابق وزیراعلیٰ مسٹر سنگھ نے یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ملک میں مہنگائی روز بروز بڑھتی جارہی ہے ۔ ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس وجہ سے عام آدمی پریشان ہے ۔مسٹر سنگھ نے رافیل لڑاکو طیارہ سودے کامعاملہ بھی اٹھایا اور دعویٰ کیا کہ اس معاملے میں بدعنوانی سے متعلق شکایات کی تحقیقات وہاں کی حکومت نے شروع کرائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے ہمیشہ سچ بات کی ہے ۔مسٹر سنگھ نے وزیراعلیٰ نریندرمودی پرنشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ ملک کے کورونا اور اس کی وجہ سے پیدا صورت حال سے گزشتہ ایک ڈیڑھ سال سے پریشان ہیں اورمسٹرمودی اپنی شبیہ کی فکر میں مصروف رہے ۔ انہوں نے مسٹرمودی کی پالیسیوں کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نوٹ بندی، جی ایس ٹی اوراس سے وابستہ دیگراقدام کے سبب معیشت شدید طورپر متاثرہوئی ہے ۔