ملک کے لیے جان حاضر، لیکن غنڈہ گردی ملک کو آگے نہیں بڑھائے گی: اپنے گھر پر حملے کو لےکر ارویند کیجریوال نے دیا بیان

,

   

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی ارویند کیجریوال کے گھر پر حملے کے بعد سیاست گرما گئی ہے۔ اس حملے کو لے کر عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ اب اس واقعہ پر وزیر اعلٰی کیجریوال کا ردعمل بھی آیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کیجریوال اہم نہیں ہیں۔ میں بہت چھوٹا آدمی ہوں، ملک کے لیے جان بھی حاضر ہے، لیکن ایسی غنڈہ گردی سے ملک ترقی نہیں کرنے والا۔کیجریوال نے کہا کہ 21ویں صدی کے ہندوستان کے لیے ہمیں پیار اور محبت سے کام کرنا ہے۔ 75 سال مار پیٹ اور غنڈہ گردی میں ضائع ہوئے۔ بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ملک کی حکمران جماعت راجدھانی میں غنڈہ گردی کرے گی تو اس سے نوجوانوں کو کیا پیغام ملےگا۔