نئی دہلی: ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو دنوں کے دوران کونکن، وسطی مہاراشٹر اور گجرات کے ساحلی علاقوں میں انتہائی شدید بارش کی سرگرمی جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی اور مشرقی ہندوستان کے بقیہ حصوں میں اگلے 4 تا5 دنوں کے دوران ہلکی بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔آئی ایم ڈی کے موسمی بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 25 جولائی تک ہندوستان کے مختلف علاقوں میں نمایاں بارش اور کہیں موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔ آئی ایم ڈی نے مزید پیش گوئی کی ہے کہ اگلے پانچ دنوںمیں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔