سری نگر8جون (سیاست ڈاٹ کام ) نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے دعویٰ کیا کہ موجودہ وقت میں جہاں جموں وکشمیر کے خلاف ہر طرف سے سازشیں جاری ہیں وہیں ملک کے مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ فرقہ پرستی کا رجحان بڑھ رہا ہے جس سے عوام تشویش میں ہیں۔ فاروق عبداللہ نے گاندربل کے بابا نگری میں سالانہ عرس کی اختتامی تقریب سے کہا کہ ریاست اس وقت مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے ، ہر طرف سے سازشوں کے جال بنے جارہے ہیں، ہم آج اُس مقام پر کھڑے ہیں جہاں فرقہ پرستی کا رجحان بڑھ رہا ہے جس سے عوام تشویش میں ہیں اور دوسری جانب ملک کے مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہیں۔اس موقع پر سجادہ نشین الحاج میاں بشیر احمد لاوری نقشبندی اور نامزد سجادہ نشین و نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر میاں الطاف احمد کے علاوہ ریاست کی معزز دینی شخصیات اور علمائے کرام موجو دتھے ۔
