ریاستی وزیر کے ٹی آر کا اظہار فخر ۔ چیف منسٹر کے سی آر کی دوراندیشی کا نتیجہ قرار دیا
حیدرآباد /8 فبروری ( سیاست نیوز) وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ ریاست میں پلے پرگتی پروگرام کے آغاز سے دیہی علاقوں میں انقلابی ترقی ہوئی جس کے نتائج سے دیہی علاقوں کے عوام میں نیا جوش و خروش پیدا ہوا ہے ۔ اس اسکیم پر عمل سے تلنگانہ کے گاؤں ملک کے مثالی دیہاتوں میں شمار ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حال میں مرکزی حکومت نے سنند آدرش گرامینا یوجنا رینکس کا اعلان کیا ہے ۔ ٹاپ 10 رینکس میں تلنگانہ کو 7 رینک حاصل ہوئے ملک کا پہلا مثالی گاؤں کی حیثیت سے متحدہ ضلع کریم نگر کے ویناپملی کا انتخاب ہوا ہے ۔ نظام آباد کے کولاس پلی گاؤں کو دوسرا مقام ملا ۔ کنداکرتی گاؤں کو پانچواں ، تانا کورو گاؤں کو 10 واں مقام حاصل ہوا ۔ متحدہ کریم نگر کے گنورم گاؤں کو چوتھا ۔ ویرنا پلی گاؤں کو چھٹواں اور راما کرشنا پور گاؤں کو 9 واں مقام ملا ہے ۔ کے ٹی آر نے ایک ٹوئیٹ کرکے کہا کہ گاندھی جی کے خواب کی تعبیر تلنگانہ کے دیہاتوں میں ہورہی ہے ۔ دیہی علاقوں کی ترقی کے معاملے میں تلنگانہ سارے ملک میں مثالی ترقی کررہا ہے ۔ مرکز سے اس کی تصدیق کی جارہی ہے ۔ کے ٹی آر نے وزیر پنچایت راج ای دیاکر راؤ کو مبارکباد دی ۔ سنند آدرش گرامینا یوجنا کے پہلے 10 گاؤں میں تلنگانہ کے 7 گاؤں ہونے پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ چیف منسٹر کی دوراندیشی سے تلنگانہ کے گاؤں ملک کیلئے مثالی ثابت ہورہے ہیں ۔ ن