ملک کے پہلے’ریجنل ریاپڈ ٹرانزٹ سسٹم کا آج مودی افتتاح کریں گے

   

نئی دہلی :ہندوستان کا پہلا ریجنل ریاپڈ ٹرانزٹ سسٹم (آر آر ٹی ایس) کوریڈور بن کر تیار ہو چکا ہے اور مسافروں کو 20 اکتوبر کا انتظار ہے جب وزیر اعظم نریندر مودی اس کا افتتاح کریں گے۔ مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے دہلی۔میرٹھ آر آر ٹی ایس تیار ہونے پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کچھ تصویریں شیئر کی ہیں ۔ دہلی۔میرٹھ آر آر ٹی ایس ملک کا پہلا ریجنل ریاپڈ ٹرانزٹ سسٹم ہے۔ وزیر اعظم مودی 20 اکتوبر کو اس کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد آر آر ٹی ایس کوریڈور کا صاحب آباد۔دْہائی ڈیپو سیکٹر 21 اکتوبر سے مسافروں کیلئے کھل جائے گا۔ اس کے لیے ایک اسمارٹ ریاپڈایکس کارڈ جاری کر کے بھی کیا جائے گا۔