نئی دہلی: محکمہ موسمیات نے اگلے پانچ دنوں میں مغربی اور جنوبی جزیرہ نما سمیت ملک کے کئی حصوں میں بھاری یا زیادہ بارش کے امکان کے پیش نظر اورنج اور یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ گجرات اور راجستھان میں آج اوراگلے دودنوں کے دوران ساحلی آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں بہت زیادہ بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ مانسون میں کم دباؤ والا علاقہ فعال ہے اور اس کا مغربی حصہ اپنی معمول کی پوزیشن کے قریب ہے اور مشرقی حصہ سطح سمندر پر اپنی معمول کی پوزیشن کے جنوب میں ہے ۔