ملک کے کئی علاقوں میں گرمی کی لہر، جلد بارش کا امکان

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی:ملک کے کئی علاقوں میں شدید گرمی ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق مغربی راجستھان، جنوبی ہریانہ، اتر پردیش کے جنوبی حصوں، مغربی بنگال اور جھارکھنڈ میں گرمی کی لہر جاری ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق یہ صورتحال آج یعنی 22 مئی تک جاری رہے گی۔ ویسٹرن ڈسٹربنس کے فعال ہونے کی وجہ سے 23 سے 25 مئی کے دوران شمال مغربی ہندوستان میں بارش ہوسکتی ہے۔