جئے پور ( سیاست ڈاٹ کام ) کوٹا کے جے کے لون ہاسپٹل میں بنیادی صفائی کے فقدان سے متعلق سوال پر چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوٹ کا کہنا ہے کہ ملک کے ہر دواخانہ کا دورہ کیجئے اور کچھ نہ کچھ خامیاں ضرور پائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کبھی حکومت کو ایسی کسی خامی سے مطلع کیا جاتا ہے تو وہ اس کو دور کرنے کیلئے ضرور اقدامات کرتی ہے ۔