ملک گیر سطح پر قومی شہریت رجسٹر کا نفاذ فی الحال نہیں:مرکزی وزیر

,

   

مرکزی حکومت نے منگل کو واضح طور پر کہا کہ قومی سطح پر قومی شہریت رجسٹریشن رجسٹر تیار کرنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے مرکزی وزیر برائے داخلہ نیتیانند راۓ نے لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے یہ اطلاع دی ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہریت ترمیمی قانون CAA 12 دسمبر 2019 کو درج فہرست کیا گیا تھا اور یہ 10 جنوری 2020 کو عمل میں آیا تھا مرکزی وزیر نے کہا کہ ضوابط کی درجہ بندی کے بعد عوام اس قانون کے تحت شہریت کےلئے درخواست دے سکتے ہیں ، راۓ نے کہا کہ حکومت نے قومی سطح پر این آر سی کی تیاری کے سلسلے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے