ملک گیر سطح پر موسم برسات کے دوران موسلادھار بارش

   

65 سڑکیں بشمول قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند، آئندہ 24 گھنٹوں میں موسلادھار بارش کی گجرات اور مدھیہ پردیش کیلئے پیش قیاسی

احمد آباد : مسلسل بارش کی وجہ سے جو گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران گجرات کے بیشتر علاقوں میں جاری رہی، جس کی وجہ سے ریاست کے مختلف علاقوں میں گاڑیوں کی نقل و حرکت بند ہوگئی۔ 56 شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند کردی گئیں۔ مختلف مقامات پر موسلادھار بارش سے شدید نقصان پہنچا۔ قبل ازیں محکمہ موسمیات ہندوستان کی پیش قیاسی کے بموجب ریاست میں 27 جولائی تک زبردست بارش کا اندیشہ ہے۔ ریاست کے ہنگامی کاروائیوں کے مرکز کی جانب سے فراہم کردہ اعدادوشمار کے بموجب ریاست کے علاقہ سوراشٹر میں بھی زبردست اور اوسط درجہ کی بارش گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران جس کا اختتام پیر کی صبح 6 بجے ہوا دیکھی گئی۔ ضلع راجکوٹ میں اس دوران سب سے زیادہ بارش 196 دیکھی گئی ۔ 56 سڑکیں بشمول ریاستی شاہراہ مختلف 54 پنچایتوں کے دائرہ کار میں ٹریفک کیلئے بند کردی گئیں۔ قومی شاہراہ بھی موسلادھار بارش کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔ چھوٹا ادئے پور میں 190 ملی میٹر بارش ہوئی۔ دوسرے مقام پر کوانٹ ہے جہاں 182 بارش ریکارڈ کی گئی۔ مہسانہ میں 160، جام نگر کے کالاواد علاقہ میں 147 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس علاقہ میں ریاست گیر سطح پر اوسطاً 60 تا 1000 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ دیگر اضلاع بشمول وڈودرا، پنچ محل، ماہی داگر، کھیڑا، اراولی، موربی، گیر ۔ سومناتھ، تاپی، احمدآباد اور داہود میں بارش کا یہی اوسط درج کیا گیا۔ تازہ ترین محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے بموجب موسلادھار بارش آئندہ 24 گھنٹوں میں متصلہ مرکز زیرانتظام علاقے دادرا و نگر حویلی اور دمن و دیو میں مختلف مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا اندیشہ ہے۔ نلسار اور جام نگر اضلاع کے بارے میں بھی یہی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ سمندر میں تموج اور ناسازگار موسم کی وجہ سے ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہیکہ وہ 29 جولائی تک سمندر میں نہ اتریں کیونکہ سمندر میں تموج پایا جاتا ہے۔ مدھیہ پردیش م یں تیرا اضَاعمیں موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کے پیش نظر نارنگی رنگ کا موسلادھار تا اوسط درجہ کی بارش کا انتباہ جاری کردیا گیا ہے۔ نارنجی رنگ موسلادھار بارش کی اور گرج چمک کے ساتھ مختلف مقامات پر چھینٹے پڑنے کے اندیشے کے تحت جاری کیا جاتا ہے۔