نئی دہلی ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس ارکان عملہ 1.24 لاکھ سے زیادہ تعداد میں سال 2017ء کے دوران تقرر کئے گئے۔ انہیں پولیس کے مختلف عہدہ دیئے گئے۔ بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ نے جمعرات کے دن ان اعدادوشمار کا انکشاف کیا۔ 20.95 فیصد اضافہ خاتون پولیس عہدیداروں کی تعداد میں دیکھا گیا۔ قبل ازیں جملہ پولیس عملہ کے اراکین کی ریاستی پولیس فورس میں تعداد 169500 تھی جو ہندوستانی پولیس میں 8.73 فیصد ہوتی ہے۔ یہ معلومات بی ٹی آر ڈی اعدادوشمار شائع کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ مرکزی وزیرمملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے ایک پریس کانفرنس میں اس کی اطلاع دی۔ اعدادوشمار کے بموجب جو یکم ؍ جنوری 2018ء تک جمع کئے گئے ہیں، ایک سال کے اندر 19686 پولیس ارکان عملہ کی تعداد میں اضافہ ہوا جبکہ ریاستی پولیس کیلئے 19686 پولیس عملہ کے ارکان کی منظوری دی گئی تھی۔