کل نتائج متوقع 16 اکٹوبر سے کونسلنگ ، مرحلہ وار نشستوں کا الاٹمنٹ
حیدرآباد /13 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ملک بھر میں موجود 23 آئی آئی ٹی ،32 این آئی ٹی، 26 ٹرپل آئی ٹی کے بشمول دیگر 33 مرکزی حکومت کی مالی مدد سے چلائے جارہے تعلیمی اداروں میں داخلوں کیلئے اس مرتبہ 6 مرحلوں میں کونسلنگ کی جائے گی ۔ 15 اکٹوبر کو جے ای ای ایڈوانسڈ رینکس اعلان ہونے والا ہے ۔ اور اس کے دوسرے ہی دن سے جوائنٹ سٹ آلوکیشن اتھاریٹی ( جوسا) کی جانب سے کونسلنگ کام آغاز ہونے والا ہے ۔ اس خصوص میں ٹائم ٹیبل کو جاری کردیا گیا ہے ۔ پہلے مرحلے کی کونسلنگ کو 16 اکٹوبر سے ہوگا اور 18 نومبر کے دن 6 مرحلہ کی کونسلنگ سے اختتام ہوگا ۔ نشستوں کے الاٹمنٹ میں مسائل اور اس کی یکسوئی کیلئے 20 نومبر تک موقع دیا جائے گا ۔ آئی آئی ٹی کے علاوہ دیگر اداروں میں نشستوں پر مکمل بھرتی نہ ہونے کی صورت میں خصوصی کونسلنگ کی جائے گی ۔ طلبہ کیلئے اپنے حاصل کردہ رینک کے لحاظ سے کسی ادارے اور کسی مقام پر سیٹ حاصل ہوگی اس کی جانچ اور اطلاعات کیلئے دو مرحلوں میں ( ماک ) کونسلنگ عارضی طور پر کونسلنگ کی جائے گی تاکہ طلبہ کی بھرپور رہنمائی ہوگی ۔ جس کے بعد انہیں اپنے پسندیدہ مقام اور ادارے کی جانب سے رہنمائی ہوگی ۔ پہلے راؤنڈ کونسلنگ کی نشستیں 27 اکٹوبر مختص کی جائے گی جبکہ 22 اور 24 اکٹوبر کو یہ عارضی کونسلنگ ہوگی ۔ لڑکیوں کیلئے گذشتہ سال کی طرز پر ہر ادارے میں 20 فیصد نشستیں مختص کی جائیں گی ۔ اس کے علاوہ ضرورت پڑنے پر ان کیلئے سویرنیو مرلی نیشن تشکیل دی جائے گی ۔ جملہ نشستوں میں 10 فیصد بیرونی ممالک کے طلبہ کو دی جاسکتی ہیں ۔ جے ای ای کونسلنگ کیلئے 16 تا 25 اکٹوبر رجسٹریشن کا آغاز ہوگا ۔ 27 اکٹوبر کے دن پہلے مرحلہ میں نشستوں کا اعلان یکم نومبر دوسرے مرحلے کے تحت نشستیں مختص کی جائیں گی اور 6 نومبر کو تیسرے مرحلہ کی نشستوں کا اعلان ہوگا 10 نومبر کے دن چوتھے مرحلے 14 نومبر 5 واں مرحلہ اور 18 نومبر کو 6 ویں مرحلہ کے تحت نشستوں کے الاٹ منٹ اور اسکا اعلان ہوگا ۔ ع