نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے لیکن وزیر فینانس نرملا سیتارامن نے منگل کو واضح کیا کہ حکومت ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن نافذ کرنے پر غور نہیں کر رہی ہے بلکہ صرف مقامی سطح تک پابندیاں لگائی جارہی ہیں۔ صدر ورلڈ بینک گروپ ڈیویڈملپاس کے ساتھ ورچول میٹنگ میں سیتارامن نے یہ وضاحت کی اور کہا کہ کورونا کی دوسری لہر چل رہی ہے لیکن ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ قومی سطح پر لاک ڈاؤن مرکزی حکومت کے زیر غور نہیں۔ مقامی سطح پر کورونا پر قابو پانے کے جتن کئے جارہے ہیں۔
