حیدرآباد۔ وزیر بلدی نظم و نسق و شہری ترقیات کے ٹی راما راو نے آج کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے جلد ہی ملگ اور راجنا سرسلہ ضلع میں پائلٹ بنیادوں پر شہریوں کے ہیلت پروفائیل پراجیکٹ کا آغاز کیا جائیگا ۔ وزیر پنچایت راج ای دیاکر راو ‘ وزیر بہبودی خواتین و اطفال ستیہ وتی راتھوڑ اور دوسرے عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس میں وزیر موصوف نے کہا کہ ریاستی کابینہ نے اپنے حالیہ اجلاس میں ہیلت پروفائیل اسکیم کو ملگ اور راجنا سرسلہ اضلاع میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزراء نے اس پراجیکٹ پر عمل آوری کیلئے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔کے ٹی آر نے کہا کہ محکمہ صحت کے عہدیدار عوام کے گھروں تک جا کر ان کی صحت سے متعلق تفصیلی ڈاٹا حاصل کرینگے ۔
