ملگ میں سب انسپکٹر نے گولی مار کر خودکشی کرلی

   

حیدرآباد 2 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے ضلع ملگ میں ایک سب انسپکٹر نے گولی مار کر خودکشی۔ اپنی سرویس ریوالور سے ریزارٹ میں سب انسپکٹر نے انتہائی اقدام کرلیا۔ سب انسپکٹر واجیٹرو آر ہریش کے اس اقدام سے پولیس حلقوں میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ سب انسپکٹر ہریش سابق میں پیرورو میں سب انسپکٹر تھا اور جس ریزارٹ میں اس نے خودکشی کی وہ پیرورو کے تحت آتا ہے۔ گزشتہ دنوں ہریش کا تبادلہ پیرورو سے واجیٹرو کیا گیا جس نے ریزارٹ کے کمرے میں گولی مارلی۔ کام کا دباؤ یا پھر عہدیداروں کی ہراسانی یا پھر کسی شخصی پریشانی کے سبب اس نے انتہائی اقدام کیا۔ وجوہات کا پتہ نہ چل سکا۔ ملگ کے منڈل ایٹورو ناگارم کے جنگلات میں کل بڑے انکاؤنٹر میں 7 ماوسٹوں کو ہلاک کردیا گیا تھا اور اسی ضلع کے سب انسپکٹر کی خودکشی شبہات پیدا کررہی ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ ع