ملگ میں 20 ماویسٹ گرفتار ، گرائینڈس اور رائفل ضبط

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ملگ پولیس نے 20 ماویسٹوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے دو گرائینڈس ایس ایل آر اور 303 رائفل ضبط کرلیے ۔ تفصیلات کے مطابق وینکٹاپورم پولیس حدود میں گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران نصف درجن ماویسٹوں کو گرفتار کیا گیا ۔ وازیڈو پولیس اسٹیشن حدود میں مورو مورو جنگلاتی علاقہ میں تلاشی مہم کے دوران سات ماؤنوازوں کو گرفتار کیا گیا ۔ کنائی گڈیم کے قریب سات ماؤ نوازوں کو گرفتار کیا گیا ۔ پولیس نے چھ میگزینوں کے ساتھ تین انساس رائفلیں جن میں 10 میگزین اور 88 لائیو راونڈز ، ایک 303 رائفل جس میں 11 لائیو راونڈز ، چار 8 ایم ایم رائفل ، 16 بندوقیں 12 بور والی اور دو گرینیڈز ضبط کیے گئے اس کے علاوہ 58,155 روپئے ، چار واکی ٹاکی اینٹنیا کے ساتھ ، چھ ایڈیوز ، پن ڈرائیو ، میموری کارڈز ، 18 کارڈ ریڈر ، دو کٹ بیاگس اور دیگر مواد کو ضبط کیا گیا ۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر پی شبارش نے یو جی ماویسٹ قائدین اور ارکان سے اپیل کی کہ وہ تلنگانہ حکومت کی خود سپردگی کی پالیسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پولیس کے سامنے خود سپردگی اختیار کریں ۔۔ ش