ملگ کو بچہ مزدوری اور چائیلڈ میریج سے پاک بنایا جائیگا

   

ضلع کلکٹر ایس کرشنا آدتیہ کا خطاب
ورنگل۔ضلع کلکٹر ملگ ایس کرشنا آدتیہ نے کہا کہ ملگ ضلع کو بچہ مزدوری اور چائیلڈ میریج سے پاک ضلع بنایا جائے گا۔ ورنگل جوائنٹ ڈسٹرکٹ چائیلڈ ویلفیر کمیٹی چیرپرسن منڈل پرشوراملو کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں بچوں کیلئے سنٹر، بوڑھوں اور بے سہارا افراد کیلئے ایک سنٹر کے قیام کیلئے اقدامات کئے جائیں گے اور اس کے لئے ایٹورناگارام میں اراضی کی نشاندہی کی جائے گی ۔ بچہ مزدوری اور کم عمر کی شادیوں کے بعض واقعات پیش آرہے ہیں، ہم ان کی نشاندہی کرکے ان کے والدین میں شعور بیداری پیدا کرتے ہوئے بچہ مزدوری سے روکنا ضروری ہے۔ دیہاتوں میں آنگن واڑی ٹیچرس ، این جی اوز کی مدد سے عوام میں شعور بیداری پیدا کریں گے۔ علاوہ ازیں ڈراپ آؤٹ بچوں کی شناخت کرکے دوبارہ مدارس میں داخلوں کو یقینی بنانے کے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ علاوہ ازیں ضلع میں گمشدہ بچوں ، یتیموں کی تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ صلع میں ہر ہفتہ بچوں کے حقوق اور قوانین سے متعلق عوام میں شعور بیداری پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ اس موقع پر جی ملیشوری، ایس ڈی پی او کے سواتی، ایم پرنائے کمار و دیگر موجود تھے۔