ملیالہ منورما کے چیف ایڈیٹرورگیزکاانتقال

   

کوٹائم: ملیالم منورما کے چیف ایڈیٹر تائل کنڈاتل میمن ورگیز کا اتوار کو 91 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔مسٹر ورگیز کو پیار سے ’تھمپن‘ کہا جاتا تھا۔ عمر سے وابستہ وجوہات کی بنا پر ان کی موت ہوگئی۔مسٹر ورگیز ملیالہ منورما کے سابق چیف ایڈیٹر کے سی میمن میپیلئی کے پوتے اور کے ایم ورگیز میپلئی اور تنکما کے صاحبزادے تھے ۔وہ 1955 میں ملیالہ منورما کے منیجر کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔