ملیریا وڈینگو کیخلاف دہلی میں مہم

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن دہلی میں ملیریا، ڈینگو اور چکن گوینا امراض کی روک تھام کیلئے عوام شعور بیداری مہم کا دارالحکومت دہلی میں افتتاح کریں گے۔ اس سہ روزہ مہم کا چہارشنبہ سے آغاز ہوگا جس میں مچھر اور ویکٹر کی افزائش نسل کی روک تھام کیلئے عوام میں مہم چلائی جائے گی۔ ہرش وردھن نے کہا کہ اس مہم میں دہلی کے عوامی نمائندے، مرکزی حکومت آفیسرس، دہلی حکومت، دہلی کی تینوں میونسپل کارپوریشن یعنی نیو دہلی میونسپل کونسل، ریلوے اینڈ کنٹونمنٹ بورڈ اور دوسرے متعلقہ افراد حصہ لیں گے۔ اس مہم کے حصہ کے طور پر تمام ٹیمیں رہائشی علاقوں، اسکولس، ہاسپٹلس اور دارالحکومت کی مارکٹس کا دورہ کرکے عوام میں ان بیماریوں کی روک تھام کیلئے شعور اُجاگر کریں گی۔