ملیریا کی مؤثر ویکسین تیار کر لی گئی

   

Ferty9 Clinic

لندن : ملیریا ہر سال لاکھوں افراد بشمول بچوں کی جان لے لیتا ہے۔ سائنسدانوں کی طرف سے تیار کردہ ملیریا کی نئی ویکسین کی افریقہ میں آزمائش کی گئی ہے اور یہ ویکسین اس موذی مرض کے خلاف کافی مؤثر ثابت ہوئی ہے۔مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والی بیماری ملیریا نے سال 2019 کے دوران پوری دنیا میں چار لاکھ سے زائد انسانوں کی جانیں لیں، جن میں سے اکثریت بچوں کی تھی۔ تاہم اب افریقی ملک برکینا فاسو میں نئی تیار شدہ ملیریا ویکسین کی جانچ کی گئی ہے۔ یہ ویکسین اس بیماری کے خلاف کافی مؤثر ثابت ہوئی ہے۔