جنیوا : عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پہلی بار ملیریا کے خلاف ویکسین کے وسیع پیمانے پر استعمال کی سفارش کی ہے۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کے اس ادارے کے مطابق ’آر ٹی ایس، ایس ویکسین‘ زیریں صحارا کے افریقی خطے اور ملیریا سے متاثرہ دیگر علاقوں کے بچوں کو دی جانا چاہیے۔ عالمی ادارہ صحت نے اسے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔ ایک بیان کے مطابق اس ویکسین سے ہزاروں جانیں بچائی جا سکیں گی۔ عالمی ادارہ صحت نے یہ سفارش گھانا، کینیا اور ملاوی میں تقریباً 8لاکھ بچوں کی یہ ویکسین دیے جانے کے تجرباتی استعمال کے بعد کی۔