ملیشیاء میں پھنسے ہوئے تلنگانہ کے ورکرس وطن واپسی کے منتظر

   

Ferty9 Clinic

چار شیلٹرس میں مزدوروں کو ایک ماہ کے اناج کی فراہمی
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : دنیا بھر میں کورونا لاک ڈاؤن کے سبب تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے مزدور مختلف ممالک میں روزگار سے محرومی کے نتیجہ میں معاشی مسائل کا شکار ہیں ۔ ملیشیا میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں ورکرس وطن واپسی کے منتظر ہیں اور روزگار سے محرومی کے باعث فاقہ کشی کا شکار ہوگئے ہیں۔ ملیشیا میں موجود ٹی آر ایس سیل کی جانب سے پریشان حال ورکرس کی خدمت کا ذمہ قبول کرتے ہوئے انہیں غذا اور اجناس سربراہ کئے جارہے ہیں ۔ ٹی آر ایس کی 20 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ٹی آر ایس یونٹ کے صدر چٹی بابو کی صدارت میں غذائی اجناس کی تقسیم کا کام جاری ہے ۔ مختلف اہل خیر حضرات نے اس کام میں تعاون کیا ہے ۔ پھنسے ہوئے مزدوروں کو ایک ماہ کا راشن فراہم کیا جارہا ہے ۔ کور کمیٹی کے رکن ایم سرینواس نے بتایا کہ چار مختلف شیلٹرس میں موجود ورکرس کو غذائی اجناس تقسیم کئے گئے ۔ ٹی آر ایس ملیشیا کے سکریٹری جی وینکٹیشورلو نے ایم سرینواس کی خدمات کو سراہا ۔ ٹی آر ایس ملیشیا نے یوم تاسیس کے موقع پر چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں کے سی آر نے غیر مقیم ورکرس کے تحفظ کی ہدایت دی ۔۔