ڈھاکہ ۔ 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی پولیس نے 43 روہنگیا پناہ گزینوں کو جنہیں ایک کشتی کے ذریعہ ملیشیا اسمگل کیا جارہا تھا، بچا لیا۔ ان میں 12 خواتین نے دعویٰ کیا کہ ان کا بردہ فروشوں نے اغوا کیا تھا۔ باوثوق ذرائع کی اطلاعات پر پولیس نے دو علحدہ مقامات پر جنوب مشرقی سرحدی ضلع کاکس بازار کے دو پناہ گزین کیمپوں پر دھاوا کیا تھا۔ اس طرح روہنگیا کیمپوں میں فوج کی کارروائی کے ذریعہ بردہ فروشوں کے پنجہ سے آزاد کروائی ہوئی روہنگیا خواتین کی تعداد اندرون ایک ہفتہ 100 سے زیادہ ہوگئی۔