کوالالمپور: ملیشیا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں جان لیوا کورونا وائرس کے 6,517 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 25,35,338 ہو گئی ہے ۔ اس دوران مزید 41 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 29,576 ہو گئی ہے ۔ وزارت صحت نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت کے مطابق نئے متاثرہ کیسز میں سے 16 بیرون ملک سے آئے ہیں اور 6501 کیسز مقامی لوگوں سے رابطے کے ذریعے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 6,026 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 24,41,485 ہوگئی ہے ۔ ملک میں اب بھی 64 ہزار 227 ایکٹیو کیسز ہیں جن میں 543 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 268 مریضوں کو سانس لینے میں تکلیف ہے ۔ جمعہ کو ملیشیا میں 1,14,704 افرد کو کورونا وائرس کی خوراکیں دی گئی ہیں۔ ملک میں 78.4 فیصد آبادی کو کورونا کی پہلی اور 75.9 فیصد آبادی کو دونوں خوراکیں مل چکی ہیں۔ ملیشیا دنیا کے چند ملکوں میں سے ہے جہاں کورونا انفکشن 2020 کے اوائل سے مسلسل برقرار ہے۔
