٭ ملیشیا کے ایک جوڑے کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو اپنے استقبالیہ کے مقام پر ایمبولنس کے ذریعہ پہنچا تھا۔ اس کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں دلہے کو نیم طبی عملہ کے ڈریس میں دکھایا گیا ہے جو دلہن کو اسٹریچر پر استقبالیہ کے ہال میں لا رہا ہے۔ ملیشیا کی اس جوڑے کی حرکت وائرل ہوئی ہے جس پر شدید تنقیدیں کی جارہی ہیں۔