ملیشیا کے تبلیغی اجتماع میں 16 ہزار افراد کی شرکت، 500 لوگوں میں کورونا وائرس پایا گیا۔

,

   

کوالالمپور: ملیشیائی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک میں کورونا وائرس کے 673 مثبت کیسس پائے گئے ان میں سے پانچ سو افراد شہر میں ہوئے چار روزہ تبلیغی اجتماع میں شرکت کی تھی۔واضح رہے کہ 27 فروری تا 2 مارچ تک کوالالمپور کی سنہری گنبد والی مسجد میں تبلیغی جماعت کا اجتماع منعقد ہوا تھا جس میں تقریبا 16 ہزار سے زائدلوگوں نے شرکت کی تھی اور ان میں سے کئی ہزار افراد دوسرے ممالک سے آئے ہوئے تھے۔

مسجد کے باہر عارضی ٹینٹ لگا کر اجتماع میں شرکت کرنے والوں کا رکھا گیا تھا۔ حکومت کے علم میں یہ تعداد آتے ہی ملک کی تمام سرحدیں بند کردی گئیں اور اسکولس بند کردینے کا حکم دیدیا گیا۔ عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی اور مساجد کو دو ہفتوں کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔ متاثرہ اشخاص کو الگ تھلگ رکھا گیا۔ تبلیغی اجتماع کا اہتمام کرنے والی تنظیم دی اسلامک مشنری موومنٹ نے اپنی تمام سرگرمیوں کو ملتوی کردیا۔ مسجد کے ذمہ داروں اور تبلیغی اجتماع منعقد کرنے والے ذمہ داروں نے اخباری نمائندوں سے با ت کرنے سے انکار کردیا۔