حیدرآباد۔/18 جون، ( سیاست نیوز) ملیشین ٹاون شپ کے قریب گانجہ فروخت کرنے والے دو افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے سب انسپکٹر نرسمہیا نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ اپنی ٹیم کے ساتھ ملیشین ٹاون شپ پہونچ کر ایس آئی نے دو افراد 23 سالہ لوکے بھرت ساکن موسی پیٹ اور 19سالہ ٹی جان ساکن پرگتی نگر کو حراست میں لے لیا اور ان سے پوچھ تاچھ کی جو مشتبہ حالت میں ٹاون شپ کے قریب گھوم رہے تھے۔ پولیس نے ان کی مشتبہ سرگرمیوں پر ان کی تلاشی لی اور ان کے قبضہ سے 100 گرام گانجہ ضبط کرلیا جو ایک کور میں موجود تھا۔ یہ دونوں گاہک کے انتظار میں تھے۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔