حیدرآباد ۔ یکم ؍ جنوری (راست) جوائنٹ ایکشن کمیٹی این آر سی، سی اے اے تلنگانہ و اے پی کے پریس نوٹ کے بموجب 4 جنوری کو سیاہ قوانین کے خلاف بہتر حیدرآباد میں 2020ء کو ملین مارچ نے ایک تاریخ بنائی تھی۔ اس ملیان مارچ میں تمام جہدکاروں، تمام مسالک اور تمام جماعتوں کے ساتھ ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی، دلت سب کے درمیان اتحاد اور ایک آواز کا بے مثال مظاہرہ تھا۔ کل صدر دفتر تحریک مسلم شبان واقع اعظم پورہ میں جناب محمد مشتاق ملک کنوینر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں طئے کیا گیا کہ 4 جنوری 2022ء کو ملین مارچ میں شریک تمام جماعتوں، انجمنوں، اداروں کے درمیان بہتر تال میل اور موجودہ حالات پر غوروفکر کیلئے ایک اجلاس چھٹویں منزل بگ بازار ایم پی ایم مال کے ڈریم بینکوٹ ہال میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔