حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( راست ) : عبدالستار مجاہد صدر آل انڈیا مسلم لیگ و رکن جے اے سی کور کمیٹی نے 4 جنوری کے پرامن ملین مارچ پر جے اے سی کنوینر و دیگر قائدین کے خلاف شہر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں کیس بک کرنے پر پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پولیس پر الزام لگایا کہ پرامن طریقہ سے منعقد ہونے والے احتجاج کو پولیس سیاسی سازشوں اور حکومت تلنگانہ کے دباؤ کے تحت مختلف دفعات کے ذریعہ جے اے سی قائدین پر غیر ضروری مقدمات درج کر کے ہراساں کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ جے اے سی کی آواز کو ختم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کیسیس سے ڈرنے یا گھبرانے والے نہیں ہیں بلکہ قانون کے ذریعہ حالات کا مقابلہ کریں گے ۔۔