میدک /12 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک ٹاون کے میناریٹی فنکشن ہال میں ملی کونسل میدک کے تنظیمی انتخابات مولانا محمد جاوید علی حسامی کی سرپرستی میں انعقاد عمل میں آئے۔ فرید احمد خان ندیم زبیر احمد مہتاب نے الیکشن آفیسرس کے فرائض انجام دئے ۔ سید ظفر اللہ طاہر نے نظامت کے فرائض انجام دئے ۔ ان انتخابات میں بحیثیت صدر ملی کونسل میدک ، عمر احمد خان عکاز ، بحیثیت سکریٹری معتمد ڈاکٹر شجاعت علی صوفی کا انتخاب عمل میں آیا ۔ اسی طرح بحیثیت وائس پریسیڈنٹ مجید الدین مجیب جوائنٹ سکریٹری کے عہدہ پر محمد ریاض الدین بحیثیت خازن ملی کونسل ڈاکٹر مولانا میر عابد علی ندوی کا انتخاب عمل میں آیا ۔ تمام منتخب عہدیداروں کی کثرت سے گلپوشی شال پوشی عمل میں آئی ۔ اس موقع پر سید سعادت علی ذکی ، سید عشرت علی صفی ، سید عامر محی الدین ، حافظ شفیع اللہ حسینی ، الیاس ادو، امجد عارف ، مرزا احمد علی بیگ ، محمد فاضل ، میر اضغر علی ، نجم الدین حسین ، محمد افضل میسن بن عبداللہ ، محمد عمیر ، محمد نجیب ایڈوکیٹ ، محمد ایاز الدین ، سید منیر محی الدین ، صفدر علی ، محمد یوسف ، مجیب راجہ کے علاوہ دیگر حضرات موجود تھے ۔