ملے پلی کے گودام میں آتشزدگی

   

حیدرآباد۔/10 مئی، ( سیاست نیوز) حبیب نگر ملے پلی میں اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں ایک پلاسٹک اسکراپ گودام میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ گودام میں کمپریسرکے دھماکہ کے بعد اچانک آگ لگ گئی اور کچھ ہی دیر میں آگ نے اسکراپ گودام کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تین فائر انجنوںنے آگ بجھائی اور عوام راحت کی سانس لی۔