مل کر رہنے اور ساتھ کام کرنے نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈو کی اپیل

,

   

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے ملک، دنیا اور انسانیت کو بچانے کے لئے ہندوستان کی مل کر رہنے اور ساتھ کام کرنے کی عظیم روایت کو خوشحال بنانے کی اپیل کی ہے ۔مسٹر نائیڈو نے سنیچر کو میسور کے 25 ویں حکمراں جے چم راجا واڈیار کے یوم پیدائش کی تقریبات کے اختتامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی روایت بھائی چارے اور مساوات کی روایت ہے ۔ ملک ، دنیا اور پوری انسانیت کی بہبود کے لئے اس کی حفاظت ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ امن، یکجہتی، جمہوریت اور باہمی وجود، ہندوستان کی عظیم اقدار ہیں۔مسٹر نائیڈو نے ایک ویڈیو کے ذریعہ کہا کہ چانکیہ نے معاشیات میں جس مثالی حکمرانی کا تصور کیا ہے ،مسٹر جے چم راجا واڈیار اس کا مثال عکس تھے ۔وہ ایک عظیم عوامی لیڈر تھے ، جنہیں لوگوں کے رابطے میں رہنا، ان کے سروکاروں سے تعلق رکھنا پسند تھا۔ ان کی عوامی بہبود کی کوشش کے لئے یہ ضروری بھی تھا۔ انہوں نے کہا کہ جے چم راجا واڈیار دل اور ذہن دونوں کے دھنی تھے ۔ ان کاشمار اس وقت کے سب سے مقبول اور باوقار حکمرانوں میں ہوتا تھا۔ اپنی دور اندیشی،کاروبار کو فروغ اور سخاوت کے لئے ان کا بہت احترام تھا۔