کولہاپور/رتناگیری: مہاراشٹر میں رتناگیری ضلع کے چپلون میں ممبئی-گوا قومی شاہراہ کے پرشورام گھاٹ سیکشن پر سڑک کو چوڑا کرنے اور بقیہ کام کی تکمیل کیلئے ، منگل سے آئندہ 10 مئی تک ہر روز دوپہر 12 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان چھ گھنٹے تک کیلئے ٹریفک بند رہے گا۔ رتناگیری ضلع انتظامیہ کے مطابق، ہلکی گاڑیوں کی ٹریفک کو کالمبستی۔چیرانی سڑک سے موڑ دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پرشورام گھاٹ سیکشن پرممبئی-گوا قومی شاہراہ کو چار لین کرنے کا کام جاری ہے ، جو بہت اہم ہے اور اسے بارش کے موسم سے پہلے مکمل کیا جانا ضروری ہے ۔