ممبئی ، پونے اور ناگپور میں /31 مارچ تک

,

   

Ferty9 Clinic

تمام دفاتر ، دوکانات بند:چیف منسٹر ادھوٹھاکرے
ممبئی ۔ /20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے نے آج اعلان کیا کہ ممبئی میٹرو پولیٹین ریجن ، پونے ، پمپری ۔چنچواڑ ، ناگپور میں /31 مارچ تک تمام دافتر اور دوکانات کو بند رکھا جائے گا ۔ کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کیلئے حکومت مہاراشٹرا نے احتیاطی اقدامات کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی تعطیل نہیں ہے بلکہ ہجوم سے بچنے کیلئے بند کیا جارہا ہے ۔ ریاست میں بینک خدمات جاری رہیں گی ۔ مہاراشٹرا میں کورونا وائرس سے اب تک 47 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔