ممبئی انڈینز کی قیادت ایک جذباتی اعزاز:ہرمن پریت

   

ممبئی۔ ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے افتتاحی ایڈیشن سے قبل ممبئی انڈینز کی کپتان بنائے جانے پر، ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور نے اسے اپنے لیے بہت جذباتی لمحہ قرار دیا۔ فرنچائز نے ہرمن پریت کو ڈبلیو پی ایل سے قبل کپتان مقررکیا، جو ممبئی اور نوی ممبئی میں 4-26 مارچ تک منعقد ہونے والی ہے۔ ہرمن پریت کو اس ماہ کے شروع میں کھلاڑیوں کی نیلامی میں فرنچائز نے 1.8 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔میں نے ممبئی انڈین ٹیم کو ٹی وی پر بہت اچھا کھیلتے دیکھا ہے اور اب میں اس کا حصہ بننے جا رہی ہوں۔ جب آپ یہ جارحیت دکھاتے ہیں تو حریف ٹیم ہمیشہ دباؤ میں رہتی ہے۔ ہرمن پریت بین الاقوامی کرکٹ میں ٹی20 فارمیٹ میں سنچری بنانے والی واحد ہندوستانی خاتون بھی ہیں۔ ان کی قیادت میں، ہندوستان نے گزشتہ تین خواتین کے ٹی20 ورلڈ کپ میں ناک آؤٹ تک رسائی حاصل کی، جس میں آسٹریلیا میں 2020 ایڈیشن میں رنر اپ ہونا بھی شامل ہے۔ ابھی حال ہی میں ہندوستان 2023 خواتین کے ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچا ہے۔ ہرمن پریت نے 2022 میں برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں خواتین کے ٹی20 ایونٹ میں سلور میڈل جیتنے میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کی ہے ۔