حیدرآباد : ممبئی انڈینس نے آج سن رائزرس حیدرآباد کو بآسانی شکست دے کر آئی پی ایل کے پوائنٹس ٹیبل میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ ٹاس جیتنے کے بعد ہاردک پانڈیا نے حیدرآباد سے بیاٹنگ کرائی جو ابتداء میں 35/5 تک گھٹ گیا۔ بڑی مشکل سے میزبانوں نے 143/8 اسکور کئے۔ جوابی اننگز میں روہت شرما کے 70 رنزکی مدد سے ممبئی نے 146/3 پر جیت حاصل کی۔ ٹرینٹ بولٹ (4/26) کو میان آف دی میچ قرار دیا گیا۔