ممبئی اور مہاراشٹر کے کچھ حصوں میں اگلے دو دنوں تک موسلادھار بارش جاری رہے گی: محکمہ موسمیات

   

نئی دہلی؛آئی ایم ڈی کے ایک اہلکار نے اتوار کو کہا کہ ممبئی اور مدھیہ مہاراشٹر سمیت ساحلی علاقے میں اگلے 48 گھنٹوں میں بھاری سے بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔خلیج بنگال پر کم دباؤ کا علاقہ، گجرات کے کچھ علاقے پر ایک چکرواتی گردش اور مہاراشٹر سے ساحلی کرناٹک تک پھیلی ہوئی ایک فعال گرت کی وجہ سے ممبئی اور پورے مدھیہ مہاراشٹر کے علاقے بشمول کونکن میں بھاری سے بہت زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔