ممبئی اور پونا کے بیچ میں ہائیپر لوپ ٹریک کی تعمیر

   

پونا۔ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا نے ہائپر لوپ پراجیکٹ (Hyperloop) کے لیے تیار کردہ پٹریوں کی جانچ کو منظوری دے دی ہے۔ ان پٹریوں کی تیاری کے بعد ممبئی اور پونا کے درمیان مسافت میں 23 منٹ کی کمی واقع ہوجائے گی۔ 11:80 کیلومیٹر لمبی اس آزمائشی پٹری (Track) کی تنصیب و تعمیر 3 سال میں مکمل ہوگی۔ ہائپرو لوپ نظام ممبئی اور پونا کے درمیان 117 کیلومیٹر سے زائد مسافت طے کرے گا اور اس کی رفتار 496 کیلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔