ممبئی ایئرپورٹ پر غیر ملکی خاتون انڈیگو کاؤنٹر پر چڑھ گئی

   

ممبئی ۔ 6 ڈسمبر (ایجنسیز) ایک غیر ملکی خاتون کو ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انڈیگو کے ٹکٹ کاؤنٹر پر چڑھتے ہوئے دیکھا گیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انڈیگو کی جانب سے پروازوں کی مسلسل منسوخی کے باعث افراتفری پھیل گئی تھی۔انڈیگو کے عملے کو خاتون کو پرسکون کرنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا، لیکن وہ غصے میں شیشے کی پارٹیشن پر زور سے ہاتھ مارتی رہیں۔یہ واقعہ انڈیگو کی جانب سے حالات کو معمول پر لانے کی کوششوں کے کئی گھنٹے بعد پیش آیا۔