ممبئی ایئرپورٹ پر 11.78 کروڑ کی منشیات برآمد

   

ممبئی، 23 اگست (یو این آئی) ممبئی ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے دو الگ الگ معاملات میں بنکاک سے آنے والے دو مسافروں کو 11.78 کروڑ روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا۔ اسپاٹ پروفائلنگ کے ذریعے یہ گرفتاری ممکن ہوئی۔ سامان کی جانچ کے دوران کسٹمز افسران نے بھاری مقدار میں مشتبہ ہائیڈروپونک گھاس (چرس) برآمد کی جو مسافروں کے چیک کیے جانے والے ٹرالی بیگ میں بڑی چالاکی سے چھپائی گئی تھی۔
گرفتاریاں نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹینس (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت کی گئی ہیں۔ ایجنسی کے اہلکار اب اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ منشیات بنکاک میں کس نے فراہم کی اور ممبئی میں یہ کنسائنمنٹس کس کو ملنے والے تھے ۔