ممبئی این سی پی صدر سچن اہیر کی شیوسینا میں شرکت

   

ممبئی ۔25 جولائی( سیاست ڈاٹ کام) این سی پی کو اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب ممبئی یونٹ کے صدر اور سابق مہاراشٹرا وزیر سچن اہیر نے جمعرات کو شیو سینا میں شمولیت اختیار کرلی ۔ صدر پارٹی ادھو ٹاھکرے اور یواسینا صدر ادتیہ ٹھاکرے نے ان کا خیرمقدم کیا ۔ سابق میں کانگریس ۔ این سی پی حکومت میں وزیر رہے اہیر شردپوار کی پارٹی کے 1999 قیام کے بعد سے ہی بڑے ہوئے تھے ۔ 1999 – 2009 کے دوران وہ ممبئی کی شیو ڈی انجلی حلقہ سے منتخب ہوئے تھے لیکن بعد میں ورلی سے انہوں نے انتخاب جیتا تھا لیکن 2014ء میں وہ شیو سینا امیدوار سنیل شنڈے کے ساتھ انتخاب میں شکست کھاگئے تھے ۔ انہوں نے پی ٹی آر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بعض ناگزیر سیاسی وجوہات کی بناء پر وہ پارٹی چھوڑ رہے ہیں اور این سی پی سے ان کو کوئی شکایت نہیں ہے ۔