ممبئی : ایک شخص کو لوکل ٹرین سے باہر پھینک دیا گیا

   

ممبئی 5 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی کے کرلا اسٹیشن پر نشست کے مسئلہ پر جھگڑے کے بعد ایک 34 سالہ شخص کو ٹرین سے باہر پھینک دیا گیا ۔ ریلوے پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ تلک نگر اور کرلا اسٹیشنوں کے درمیان پیش آیا ۔ وجئے گپتا نامی شہری اپنے کام پر جا رہا تھا کہ اس کا کچھ لوگوں کے ساتھ ایک نشست کے مسئلہ پر جھگڑا ہوگیا ۔ اس گروپ نے وجئے کو سی ایس ٹی جانے والی ٹرین سے باہر پھینک دیا جب ٹرین کرلا اسٹیشن پر پہونچی تھی ۔