نئی دہلی: مرکزی حکومت نے ہندوستان میں بلٹ ٹرین لانے میں تیزی پیدا کردی ہے۔ بلٹ ٹرین کا کام زور و شور سے جاری ہے۔ اس دوران مرکزی وزیر محکمہ جنگلات بابل سپریو نے راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت ممبئی تا احمد آباد بلٹ ٹرین لانے کی تیاریاں جاری ہے۔اس دوران جنگلات سے تقریبا 53,467درخت کاٹے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بلٹ ٹرین پروجیکٹ کو نیشنل ہائی اسپیڈ ریل کارپوریشن کی جانب سے تیار کیا جارہا ہے۔
اس پروجیکٹ میں مہارشٹرا سے 131.302ہیکٹر اراضی اور گجرات ریاست سے 5.847ہیکٹر اراضی کا حصول کیا جائے گا۔ ان اراضیات سے جملہ 53,467درخت کاٹے جائیں گے۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے ملک میں 2022ء تک بلٹ ٹرین لانے کا وعدہ کیا ہے۔ اس پروجیکٹ کا کام کا آغاز ہوچکا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دسمبر 2023ء تک یہ کام پورا ہوگا۔ ریلوے وزیر پیوش گوئل وزیر ریلوے بننے کے بعد اس کی میعاد میں ایک سال کی توسیع کی ہے۔
پیوش گوئل نے دعوی کیا کہ بلٹ ٹرین ممبئی سے احمد آباد کا پہلا سفر 15اگست 2022ء کو شروع ہوگا۔ اس دن ہندوستان کو آزاد ہوئے پورے 75سال مکمل ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ گجرات وزیر اعظم نریندر مودی کا آبائی وطن ہے۔