ممبئی جامع مسجد کے ٹرسٹی شعیب خطیب بھی انتخابی میدان میں

   

ممبئی: ممبئی کی قدیم اور مشہور ممبئی جامع مسجد کے ٹرسٹی اور ممبئی کے سماجی خدمتگار شعیب خطیب کی جانب سے جنوبی ممبئی کی باوقار لوک سبھا سیٹ کے لیے جمعہ کو بہوجن سماج پارٹی کے ٹکٹ پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرکے فعال سیاست میں قدم رکھنے کے بعد انکی عوامی خدمات اور مختلف سماجی کاموں میں بڑھ چرھ کر حصہ لیکر عوام اور بالخصوص اقلیتوں اور مسلمانوں کے مسائل کو حل کرنے کا تذکرہ اس وقت جنوبی ممبئی حلقے میں بڑے پیمانے پر کیا جا رہا ہے ۔ ممبئی کی قدیم اور مشہور ممبئی جامع مسجد کے ٹرسٹی کی جانب سے سیاست میں قدم رکھے جانے پر اس نشست پر سہ رخی مقابلہ ہونے جا رہا ہے ۔ ممبئی جامع مسجد کے ٹرسٹی کے بطور ان کی خدمات کے علاوہ انکی دیگر عوامی اور سماجی کاموں کا چرچہ بھی عوام میں ہو ریا ہے ۔خطیب نے کہا کہ وہ شیو سینا کے اروند ساونت اور شیو سینا شندے گروپ کی یامنی جادھو کے خلاف تین طرفہ مقابلے کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہیہ میرا پہلا الیکشن ہے ۔
میری بنیادی ترجیح تعلیم، طبی امداد، اعلیٰ معیار کی بحالی، مذہب اور برادری جیسے مسائل پر کام کرنا اور گندی سیاست کو روکنا ہو گا۔
شعیب خطیب کی جانب سے میدان میں اترنے کے بعد ،عوام ان کی اس کوشش کو یاد کر رہے ہیں، جب ممبئی کارپوریشن کی جانب سے کورونا کے دوران کویڈ سے فوت ہونے والے مسلمانوں کی لاشوں کو دیگر مذاہب کی طرح سے جلانے کا سرکلرنکال کر مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کی تھی۔ جسے شعیب خطیب اپنی مناسب نمائیندگی اور احتجاج کے ذریعے سے منسوخ کرایا تھا۔