ممبئی حملہ 26/11 کے آج 12 سال

   

ممبئی : 26/11 سے موسوم ممبئی دہشت گرد حملوں کے 12 سال کی تکمیل پر جمعرات پر شہر میں سٹی پولیس ایک ایونٹ کا اہتمام کررہی ہے تاکہ شہید سکیورٹی پرسونل خراج عقیدت پیش کیا جاسکے۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ جاریہ عالمی وباء کے تناظر میں محدود لوگ اس تقریب شریک ہوں گے۔ یہ ایونٹ جنوبی ممبئی میں واقع پولیس ہیڈکوارٹرس میں نوتعمیر شدہ میموریل میں منعقد کیا جائے گا۔ اس شہید پولیس اور دیگر سکیورٹی پرسونل کے فیملی ممبرس شامل ہوں گے۔ مہاراشٹرا کے گورنر ، چیف منسٹر و دیگر قائدین ،شہیدوں کو خراج پیش کریں گے ۔