ممبئی ۔ /18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم مودی نے جمعہ کے دن سابقہ مہاراشٹرا کی کانگریس حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ممبئی میں دہشت گرد حملوں کے جواب میں کوئی کارروائی کرنے سے قاصر رہی ۔ وہ مہاراشٹرا میں اپنے آخری اسمبلی انتخابات جلسہ سے خطاب کررہے تھے جو مہاراشٹرا میں منعقد کیا گیا تھا انہوں نے کہا ’’ہم ممبئی بم دھماکوں کے زخموں کو فراموش نہیں کرسکتے ۔ اُس وقت کی (کانگریس) حکومت نے اپنے اختیار کردہ موقف کی کوئی وجہ نہیں بتائی اور نہ دہشت گرد حملوں کے جواب میں کوئی کارروائی کی نہ دہشت گرد حملے کے ذمہ داروں کو گرفتار کیا جو لوگ برسراقتدار تھے وہ مرچ کے کاروبار کے بارے میں دہشت گرد حملے سے زیادہ پریشان رہے ۔